جموں وکشمیرمیں 18لاکھ52ہزار355اقامتی اسنادجاری -  تقریباً5لاکھ کشمیرمیں اور13لاکھ سے زیادہ اقامتی اسناد جموں صوبہ میں اجرا - ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ پانے والوں میں رفیوجی ،بالمکی اورگورکھاہ کیمونٹی کے ہزاروں افرادبھی شامل

جے کے این ایس : سرینگر/حکومت نے انکشاف کیاہے کہ 21ستمبر2020تک جموں وکشمیرمیں کل 18لاکھ52ہزار / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
355افرادکے حق میںڈومیسائل سر ٹیفکیٹ یعنی اقامتی اسناد اجراءکی گئیں ،جن میں سے تقریباً5لاکھ کشمیر ڈویژن اور13لاکھ سے زیادہ اقامتی اسناد جموں صوبہ میں جاری کی گئی ہیں ۔ حکومت نے تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ جموں وکشمیر کے20اضلاع میں کل 21لاکھ99ہزار513افرادکی جانب سے ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ کے حصول کی خاطردرخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ،جن میں سے ابتک20لاکھ 87ہزار815درخواستوں کوسبھی لوازمات کیساتھ مکمل پایاگیاجبکہ باقی ایسی درخواستوں کومقررہ لوازمات پورے نہ ہونے کی بناءپرخارج کیاگیاہے، سرکاری ترجمان کاحوالہ دیتے ہوئے ایک نیو زرپورٹ میں مزیدلکھاہے کہ جموں وکشمیرمیں 18لاکھ 52ہزار355افرادکے حق میںڈومیسائل سر ٹیفکیٹ یعنی اقامتی اسناد اجراءکی گئیں ،جن میں سے تقریباً5لاکھ کشمیر ڈویژن اور13لاکھ سے زیادہ اقامتی اسناد جموں صوبہ میں جاری کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کے سبھی 20 اضلاع میں مستحق شہریوں کے حق میں اقامتی اسنادکی اجرائیکاعمل جاری ہے ۔سرکاری ترجمان نے انکشاف کیاکہ سوموار تک جو18لاکھ52ہزار355ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ یعنی اقامتی اسناد اجراءکی گئی ہیں ،اُن میں 16لاکھ27ہزار461ایسے افراداوراُن کے بچے ہیں ،جومستقل رہائشی سند کے دائرے یازمرے میں آتے ہیں جبکہ ایسے ایک لاکھ72ہزار565 شہریوں کے حق میں بھی اقامتی سندیں اجراءکی گئیں ،جو اسٹیٹ سبجکیٹ اورنان اسٹیٹ سبجیکٹ کے دائرے میں آتے ہیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق طلاب کے حق میں کل34ہزار473ڈومیسائل سرٹیفکیٹس اجراءکی گئیں ،جن میں سے 24ہزار508اسٹیٹ سبجیکٹ اورباقی9ہزار870نان اسٹیٹ سبجیکٹ کے دائرے میں آتے ہیں جبکہ 19ہزار 479مستندیارجسٹرڈمائیگرنٹس اوراُن کے بچوں کے حق میں اجراءکی گئی ہیں ۔
سرکاری ترجمان نے یہ انکشاف کیاکہ ڈپٹی کمشنروںنے21ستمبرتک کل59ہزار993نان اسٹیٹ سبجیکٹس یعنی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افرادکے حق میں اقامتی اسنادیعنی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس اجراءکیں ،جن میں17ہزار978مغربی پاکستان کے رفیوجی ،بالمکی کیمونٹی کے 1825اور 755گورکھاہ شامل ہیں ۔ سرکاری ترجمان نے بتایاکہ سوموارتک اجراءکردہ کل 18لاکھ52ہزار355اقامتی اسنادمیں سے 4لاکھ97ہزار238سندیں کشمیرڈویژن اورباقی13لاکھ35ہزار643اقامتی سندیں جموں صوبہ میں اجراءکی گئی ہیں ۔سرکاری ترجمان نے کہاکہ مرکزی زیرانتظام جموں وکشمیرمیں ڈومیسائل سرٹفیکیٹس اجراءکرنے کاعمل ماہ جون 2020کے آخری ہفتے میں شروع کیاگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ اقامتی اسناد حاصل کرنے کیلئے اب خواہشمند اوراہل افراداپنی درخواستیں تحصیلدارکے دفتر میں براہ راست اورآن لائن کے ذریعے بھی جمع کراسکتے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں