دنیا میں کورونا سے 2.97کروڑ متاثر،9.39اموات

واشنگٹن/ریو ڈی جینیرو/نئی دہلی 17 ستمبرâیواین آئیáپوری دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا سے دوکروڑ 97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے ہیں اور 9.39 سی زائد کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکزâسی ایس ایس ایáکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2,97,64,055 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,39,473 جاں بحق۔ عالمی سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6630051 پر پہنچ گئی ہے اور اب تک 196763 افراد کی جان جاچکی ہے۔ ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشامر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 97894 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کا اعدادوشمار 51 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 5118254 ہوگیا۔وہیں اس دوران 1132 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 83198 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اب تک 4419083 افراد اس کی زد میں ا?چکے ہیں جبکہ 134106 کی موت ہوچکی ہے۔روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1075485 پہنچ گئی ہے اور 18853 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 738020 متاثر ہوئے ہیں اور 30927 اپنی جان گنوا چکے ہیں۔کولمبیا میں اس وائرس سے اب تک 736377 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 23478 ہے۔وہیں میکسیکونےکورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔یہاں اس سے اب تک 680931 افراد متاثرہوئے ہیں اور 71978 جاں بحق ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 653444 پر پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15705 ہوگئی ہے۔ اسپین نئے معاملوں میں اضافہ کے بعد اب نویں مقام پر ہے یہاں اب تک تقریباً 614360 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30243 کی جان جاچکی ہے۔کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات میں ارجنٹینا نے فرانس اور چلی کو پیچھے چھوڑ کر10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔یہاں اس وائرس سے اب تک 589012 افراد متاثر اور 12116 جاں بحق ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا سے 439287 متاثر اور 12058 ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں