سائنسدانوں نے دنیا کا قدیم ترین نطفہ دریافت کیا

نانجنگ، 17 ستمبرâڑنہواá چینی فوسلز سائنس دانوں نے جرمنی اور برطانیہ کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر دنیا کا قدیم ترین جانوروں کا نطفہ ڈھونڈ لیا ہے۔ عنبر کے ایک ٹکڑے میں پائے جانے والھ یہ نطفہ تقریبادس کروڑ سال پرانا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیلیونٹولوجی کے مطابق، یہ کسی بھی حیاتیات میں پایا جانے والا قدیم ترین نطفہ ہے۔ اس دریافت سے متعلق تحقیقی مقالے رائل سوسائٹی: بائیلوجیکل سائنسز میں شائع ہوئے ہیں۔ اس دریافت سے قبل دنیا کا قدیم ترین نطفہ پچاس لاکھ سال پرانا تھا۔ یہ نطفہ آرتھوپوڈا نامی حیاتیات کی ایک قسم سے تعلق رکھتا ہے، جو آرتھووپوڈا جانوروں کی دنیا کا ایک ذیلی نسل ہے۔ یہ حیاتیات سائز میں بہت چھوٹا ہے اور یہ سمندروں، جھیلوں، ندیوں اور تالابوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کا سائز ایک ملی میٹر لمبا ہے۔ آسٹراکوڈ ذیلی نسل میں پائی جانے والی منی کا حجم بڑا ہوتا ہے۔ اس دریافت سے وابستہ سائنس دان وانگ ہی نے کہا ہے کہ منی کے بڑھتے ہوئے حجم کے ساتھ، زرخیزی کی شرح میں بہتری آتی ہے، لہذا ان حیاتیات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں