قاضی گنڈ میں رات بھر تلاشی آپریشن

اونتی پورہ میں جنگجوؤں کی کمین گاہ سے آئی ای ڈی کیلئے درکار سامان ضبط:پولیس

یو پی آئی �کے این ٹی : سرینگر/نوبک کنڈ قاضی گنڈ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد درمیانی رات کو جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا جو جمعرات بارہ بجے تک جاری رہا تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ادھر سیکورٹی فورسز نے آعوان پورہ اونتی پورہ میں کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 9آر آر، جموںوکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر نوک بوک کنڈ قاضی گنڈ گاؤں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ درمیانی رات سے لے کر جمعرات/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 بارہ بجے تک علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری رہا جس دوران فوج نے گاؤں کا کونا کونا چھان مارا تاہم اس دوران جنگجوؤں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے محاصرہ ختم کیا۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے آعوان پورہ اونتی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا۔ نمائندے نے بتایا کہ 42آر آڑ 130 بٹالین سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس نے مشترکہ طورپر آعوان پورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک مشتبہ جگہ کا پتہ چلا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا جنہوںنے مشتبہ جگہ کی کھدائی کے بعد وہاں سے 250لیٹر ٹینکی میں آئی ای ڈی کیلئے درکار سازو سامان کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں