جواں سال خاتون سمیت 5کورونا ہلاکتیں

جموںوکشمیر میں کورنا وباءسے اموات کا نہ تھمنے والاسلسلہ جاری - جموں وکشمیر میں مجموعی طور ہلاکتوں کی تعداد160ہوگئی ،وادی میں 145جموں میں15اموات

کے این ایس � سی این آئی �جے کے این ایس : سرینگر/ کورونا وائرس کے قاتلانہ وار کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ جمعہ کو وادی کشمیر میں جواں سال خاتون سمیت5افراد کی جانیں گئیں ،جسکے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق ہلاکتوں کی تعداد بڑ ھ کر160ہوگئی ۔ چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط سے نمودار ہوئے قاتل کورونا وائرس نے اب مکمل طور پر عالمگیر وبا کی شکل اختیار کی ہے اور اس وبا کی لپیٹ میں جموں وکشمیر بھی پوری طرح سے آیا ہے ۔جمعہ کو سرینگر سے تعلق رکھنے والی35سالہ خاتون کی موت ہوگئی ۔مریضہ کو ایس ایم ایچ ایس سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔یاد رہے کہ سی ڈی اسپتال کووڈ ۔19مریضوں کےلئے مخصوص اسپتالوں میں سے ایک ہے ۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ جواں سال خاتون ”ہائپر ٹینشن “ مرض میں مبتلاءہونے کے علاوہ نمانیا اور دیگر امراض میں مبتلا تھی ۔ان کا کہناتھا کہ مریضہ نے دوران علاج اسپتال میں صبح9بجے زندگی کی آخری سانس لی۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کورونا پازیٹیو تھی ۔اس سے قبل اننت ناگ اور سرینگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 2معمر شہری بھی فوت ہوگئے ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق کوکرناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 80سالہ بزرگ شہری نے گزشتہ رات دیر گئے سی ڈی اسپتال سرینگر میں زندگی کی آخری سانس لی جبکہ حبہ کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے82سالہ بزرگ شہری کی موت جمعہ کی علی الصبح ہوئی ۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ کوکرناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے معمر شہری کو اسپتال میں4جولائی کو داخل کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریض دو طرفہ نمونیا میں مبتلاءتھا اور گزشتہ شب فوت ہوگیا ۔ڈاکٹر سلیم ٹاک حبہ کدل سرینگر کے فوت ہوئے شہری کے بارے میں بتایا کہ اُسے7جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور جمعہ کی صبح وہ انتقال کرگیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ذیا بطیس ،ہائپر ٹنسیو اور اُسے شدید نمونیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ دونوں فوت شہری کورونا پازیٹیو تھے ۔تاہم سہ پہرکو ملنے والی مزید تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والا75سالہ شہری کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ۔ڈاڈسن کپوارہ کے75سالہ شہری نے جمعہ کو بعد دوپہر سی ڈی اسپتال سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ ا ۔یہ اسپتال میں جمعہ کے دن ہونے والی اموات میں سے تیسری موت تھی ۔شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والا 95شہری بھی سکمز بمنہ میں کل شام کووڈ سے ہلاک ہوگیا ہے ،جمعہ کو ہوئی مزید5ہلاکتوں کیساتھ ہی جموں وکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 160ہوگئی ۔ہلاکتوں میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ جموں کے ایک سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں جنکی عمر محض38سال تھی ۔ان ہلاکتوں میں کشمیر میں145اموار جبکہ جموں میں15ہلاکتیں ہوئیں۔ سرینگر میں39بارہمولہ31 کولگام میں19شوپیان میں15،اننت ناگ میں13بڈگام میں11،جموں میں9، کپوارہ میں8،پلوامہ میں5، بانڈی پورہ میں3،ڈوڈہ میں2،گاندر بل ،پونچھ ،ادھمپور ،راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں