سینئرآئی اے ایس آفیسر کے 90رابطوں کو کورنٹائن کیا گیا

سرینگر اور جموں ائر پورٹ پرتعینات عملہ بھی قرنطینہ میں سیول سیکریٹریٹ جموں کی عمارت کو سینٹائز کیا گیا، کمشنر سیکریٹری کے جہاز میں سوار سبھی مسافر بھی کورنٹائن مرکز منتقل

یو پی آئی : سرینگر/سینئر آئی اے ایس آفیسر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیول سیکریٹریٹ جموں کو سینٹائز کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک متاثرہ آفیسر کے 90رابطوں کو کورنٹائن کیا گیا جن میں کئی سینئر آفیسران بھی شامل ہیں۔ جموںوکشمیر انتظامیہ میں تعینات ایک کمشنر سیکریٹری لیول کے آفیسر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سرینگر اور جموں میں اب تک 90افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے جموںمیں آئی اے ایس آفیسر کے رابطے میں آئے 45اور کشمیر میں 41آفیسران کو فوری طورپر قرنطینہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں میں پرنسپل سیکریٹری ، کمشنر سیکریٹری ، سیکریٹریز اور دوسرے سینئر آفیسران شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مزید کئی جونیئر آفیسران بھی متاثرہ آئی اے ایس آفیسر کے رابطے میں آئے ہیں جنہیں ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ آفیسر نے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مرتب کئے گئے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جموں میں نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھیجنے کے باوجود بھی آئی اے ایس آفیسر نے سرینگر اور جموں میں میٹنگیں کیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ کمشنر سیکریٹری نے سرینگر آئر پورٹ ، سیول سیکریٹریٹ جموں ، سرینگر اور ڈویژنل کمشنر کے آفس میں بھی الگ الگ میٹنگیں کیں ہیں جس میں ابتک وادی کشمیر میں 41سینئر آفیسران کے رابطوں کا پتہ چلا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنٹائن کئے گئے آفیسران میں پرنسپل سیکریٹریز ، ایک کمشنر سیکریٹری ، ایک کمشنر ، دو سیکریٹریز اُن کے کئی نزدیکی گھر والوں کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں تعینات دو سینئر آفیسران جن میں ضلع مجسٹریٹ بھی شامل ہیں کا کورنا اوئرس ٹیسٹ کیا گیا جو منفی نکلا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جہاز میں مذکورہ متاثرہ آفیسر نے سرینگر سے جموں کیلئے سفر کیا اُس میں موجود سبھی مسافروں کو بھی کورنٹائن کرنے پر غور وغوض ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے سرینگر اور جموں ائر پورٹ انتظامیہ کو بتایا ہے جو بھی مذکورہ آفیسر کے رابطے میں آیا ہیں اُنہیں فوری طورپر کورنٹائن کیا جائے۔ دریں اثنا سیول سیکریٹری جموں کو آج سینٹائز کیا گیا جس دوران سبھی کمروں میں دوائیوں کا چھڑکاو کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں