مشیر بصیر خان کا دورہ ٔزِگ قاضی گنڈ طبی عملے اور دیگر ملازمین کی ٹیسٹنگ کی ہدایت دی

 اننت ناگ/لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج زِگ قاضی گنڈ میں قائم سکریننگ سینٹر کا معائینہ کرنے کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ کو ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے اور دیگر ملازمین کا کووِڈٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے سماجی دوری بنائے رکھنے ، ہسپتالوں ، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی متعلقہ افسرکو ہدایت دی تاکہ کووِڈ۔19 وَبا کی روکتھام کو یقینی بنایا جاسکے اور عوام کو اِس بیماری سی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔اُنہوں نے ضلع میں قائم قرنطینی مراکز میں تمام لازمی ضروریات بہم رکھنے کی بھی ہدایت دی۔اِس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول قاضی گنڈ کا دورہ کیا جس کو قرنطینی مرکز کے طور پر تیار کیا جارہا ہے ۔ مرکز کے پانچ کمروں میں 30بستروں کی سہولیت قائم کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایس ڈی ایم ڈورو کو قاضی گنڈ میں قومی شاہراہ اس مجوزہ قرنطینی مرکز میں تمام ضروریات بشمول فرنشنگ ، فیومگیشن اور دیگر ضرورت کی اشیاء کو دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے زِگ قاضی گنڈ اور لور منڈا ٹول پوسٹ کے سکریننگ سینٹروں کا بھی دورہ کیا جہاں طبی عملہ تمام مسافروں اور ڈرائیوروں کی تھرمل سکریننگ کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان مریضوں کو آئیسولیشن ہسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جن میںکووِڈ۔19 کے علامات پائے جائیں ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بی ایم او، ایس جی ایم کو جواہر ٹنل قاضی گنڈ سے وادی میں داخل ہونے والے تمام ڈرائیوروں اور مسافروں کی اچھی طرح طبی جانچ یقینی بنانے کے لئے کہا۔کووِڈمثبت ، حاملہ خواتین کے وضع حمل سے متعلقہ معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ گزشتہ چار دِنوں کے اندر کووِڈ ۔19قواعد و ضوابط کے تحت ایسی43خواتین کا ادارہ جاتی وضع حمل یقینی بنایا گیااور اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں