شمالی کوریا نے کم فاصلے کی میزائلوں کا تجربہ کیا

سول، 31 جولائی â یواین آئیá شمالی کوریا نے بدھ کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والی دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ۔ جنوبی کوریا کی فوج جے سی ایس نے یہ اطلاع د ی ۔ یہ تجربے شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نماھوڈو سے کئے گئے ۔ اسی مقام سے شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے میزائلوں کا تجربہ کیا تھا ۔ پیانگ یانگ نے یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کو روکنے کے مقصد سے کیا تھا ۔ جے سی ایس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی بندرگاہ وونسون سے تقریبا صبح پانچ بجکر چھ منٹ پر پہلی میزائل جبکہ پانچ بجکر 27 منٹ پر دوسری میزائل کا تجربہ کیا ۔ جے سی ایس کے مطابق ان میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت تقریبا 250 کلو میٹر تھی ۔ میزائلیں 30 کلومیٹر کی بلندی تک گئیں ۔ جنوبی کوریا اور امریکہ ان تجربوں کا تجزیہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں