روس کے سفیرکداکن کا بھارت میں انتقال

27 جنورى 2017

نئی دہلی/یواین آئی/ہندوستان میں روس کے سفیر الیگزینڈر کداکن کا کل یہاں انتقال ہوگیا۔ مسٹر کداکن 68سال کے تھے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بج کر 56منٹ پر حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ ہندوستان روس دوستی کے مضبوط حامی مسٹر کداکن روسی سفارتی سروس میں 1972میں آئے اور سروس کے 21سال نئی دہلی میں روسی سفارت خانے میں مختلف عہدوں پر رہے ۔ان کی تازہ تقرری 2009میں ہوئی تھی۔اس سے پہلے وہ 1999سے 2004کے درمیان بھی ہندوستان میں روس کے سفیر رہے ۔

تبصرے