’جلی کٹو ‘ کھیل میں دو افراد کی ہلاکت، مظاہرے جاری,

23 جنورى 2017 (07:19)

سرینگر مانٹرنگ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں سانڈ کے مقابلے کے متنازع کھیل ’جلّی کٹّو‘ پر عائد پابندی ہٹتے ہی اس میں شرکت کرنے والے دو افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ اس کھیل پر شدید بحث جاری ہے۔ انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے رپوسل میں یہ کھیل دو سال بعد منعقد کیا گیا تھا کیونکہ عدالت عظمی نے 2014 میں اس پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن سنیچر کو حکومت نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد اس کھیل سے عارضی طور پر پابندی ہٹا لی تھی۔ پولیس نے مظاہرے کے مقامات کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ساحل کو جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے اتوار کو 19 مسافر ٹرین کو مظاہرین کے پٹریوں پر لیٹ کر مظاہرہ کرنے کے خوف سے رد کردیا۔ بہر حال تمل ناڈو کے مختلف شہروں میں اتوار کو اس کھیل کا انعقاد کیا گیا جہاں انھیں دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بھیڑ امڈ آئی تھی۔ گذشتہ روز رپوسل میں منعقد ہونے والے کھیل میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں غصے میں بپھرے ہوئے سانڈ کو قابو میں کرنے والے اس کھیل کا فصل کی کٹائی کے تہوار کے ایک حصے کے طور پر روایتا بڑے دھوم دھام سے انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔,

تبصرے