سپریم کورٹ کا مقدمہ چلانے کا حکم قابل قدر:مدنی

20 اپريل 2017

نئی دہلی/یو این آئی/ جمعیۃ علمائ ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے ذریعے کل بابری مسجد انہدام کیس کے تعلق سے لئے گئے اہم فیصلے کو ملک کی جمہوریت،قانون کی بالا دستی اور عوام کے آئین و قانون میں اعتماد کے تحفظ کی سمت ایک انتہائی مثبت بلکہ تاریخی قدم قرار دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو مولانا سید ارشد مدنی نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امن پسنداور قانون کی بالا دستی میں یقین رکھنے والے ملک کے عوام کا آئین و قانون کے تئیں اعتماد مزید مضبوط اور مستحکم ہوا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں کوئی پارٹی یا شخصیت بر سر اقتدار آتی ہے تووہ ملک کو اپنی خواہشات و مفادات کے مطابق چلانے کی کوشش کرتی ہے ۔ ایسے میں آئین و قانون کا تحفظ کرنے والی ایجنسیوں بالخصوص عدلیہ کا یہ اہم فرض بن جاتا ہے کہ وہ بر سر اقتدار جماعت یا فرد کو ایساکوئی کام نہ کرنے دے جو ملک کے آئین ، قانون اور روایات کی خلاف ورزی کرنے والا ہو۔

تبصرے