مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے :ا سمتھ

20 مارچ 2017 (06:23)

بعد کہا کہ قسمت اب ان کی ٹیم کے ساتھ ہے اور انہیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔ اسمتھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج جب کھیل شروع ہوا تو ہندستان کو امید تھی کہ وہ آسٹریلیا کو آل آؤٹ کر دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود پر جدو جہد بلے بازی کرکے میچ کو ڈرا کرا دیا۔ اب دھرم شالہ میں ہونے والا آخری ٹیسٹ بہت دلچسپ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیٹر ہیڈاسکمب اور شان مارش نے بہت ہی عمدہ بلے بازی کی۔دونوں ایک مقررہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلے اور شاندار ڈیفنس دکھایا۔ہم نے ٹیم میٹنگ میں طے کیا تھا کہ وکٹ ایک ساتھ نہیں گنوانے ہیں  اور ھیڈاسکمب اور مارش نے اسی حکمت عملی کے تحت بلے بازی کی۔ جاری۔یواین آئی۔این اے ۔اے جے NNNN

تبصرے