لالیگا فٹ بال :میسی کے دوگولوں سے بارسلونا کی جیت

20 مارچ 2017 (06:22)

بارسلونا ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دو گولوں کی مدد سے بارسلونا نے لا لیگا فٹ بال چمپئن شپ مقابلے میں والنسیا کو 4۔2 سے شکست دے دی ۔دوبار کی لا لیگا چمپئن بارسلونا نے یہاں کیمپ نیو میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں 10 کھلاڑیوں والی ویلنسیا کو دو گول کے فرق سے شکست دی اور اب وہ سرفہرست ریال میڈرڈ سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے ۔وہیں اس سے پہلے ایک اور میچ میں انٹونی گرزمین نے بہترین فری کک سے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو سیویلی کے خلاف کالڈرون میں ہوئے مقابلے میں 3۔1 سے شکست دی۔بارسلونا اور والنسیا کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا جس میں دونوں ٹیموں نے چھ گول داغے ۔وہیں والنسیا کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ایلیاکویم مگالا کو لیوس سواریز کے گول کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور میچ میں ان کی دوسری بکنگ کے چلتے باہر بھیج دیا گیا۔میسی نے میچ کے 45 ویں منٹ میں گول کرکے بارسلونا کو برابری دلائی لیکن کے ٹالاس سے لون پر آئے منیر الھدادي نے پہلے ہاف کے انجري ٹائم میں گول کر برابری دلا دی۔ہسپانوی کلبوں نے دوسرے ہاف میں اپنا دبدبہ بنایا اور میسی نے دوسرے گول سے برتری لے لی۔سابق والنسیا مڈفیلڈ ر آندرے گومز نے پھر بارسلونا کے لیے اپنا پہلا گول داغا۔بارسلونا اب 63 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے اور ریال میڈرڈ سے دو پوائنٹس پیچھے ہے ۔

تبصرے