ایم سی ڈی چناؤ کے سبب آئی پی ایل کے پروگرام میں تبدیلی

21 مارچ 2017

نئی دہلی/ دہلی میں اگلے ماہ ہونے والے تین کارپوریشنز کے انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ﴿آئی پی ایل﴾ 2017 کے پروگرام میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب 22 اپریل کو دہلی میں ووٹنگ کے دن ہونے والے دو ٹوئنٹی 20 میچوں کو ممبئی اور پنے میں کرایا جائے گا۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ﴿بی سی سی آئی﴾ نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔دہلی میں 22 اپریل کو میونسپل انتخابات کیلئے پولنگ ہونا ہے اور اسی روز یہاں آئی پی ایل ۔10 کے دو مقابلے کھیلے جانے تھے ۔لیکن انتخابات کے پیش نظر ان میچوں کو قومی راجدھانی سے باہر کرایا جائے گا۔بورڈ نے بتایا کہ دہلی ڈئیر ڈیولس اور ممبئی انڈینس کے درمیان ہونے والا دہلی کا گھریلو میچ اب 22 اپریل کو ہی ممبئی میں آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ دہلی میں اسی دن ہونے والا دوسرا میچ رائزنگ پنے سپرجائنٹس اور سنرائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ اب چار بجے سے پنے میں ہو گا۔اس کے علاوہ چھ مئی کو دہلی اور ممبئی کے درمیان ہونے والا میچ دہلی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ رات آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔

تبصرے