تمل ناڈو بنا وجے ہزارے چمپئن

20 مارچ 2017 (06:22)

نئی دہلی وکٹ کیپر دنیش کارتک 112کی شاندار سنچری کے بعد گیند بازوں کی منظم کارکردگی کی بدولت تمل ناڈو نے بنگال کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں پیر کو 37رنز سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔تمل ناڈو نے اگرچہ 47.2اوور میں 217رن کا معمولی اسکور بنایا لیکن پھر اس نے بنگال کو 45.5اوور میں 180رن پر نمٹا دیا۔سال 2012کے بعد اپنا پہلا وجے ہزارے فائنل کھیل رہے بنگال کے پاس ٹائٹل جیتنے کا اچھا موقع تھا۔لیکن اس کے بلے باز فیصلہ کن موقعوں پر غلطیاں کرتے چلے گئے ۔تمل ناڈو کی اننگز میں 120گیندوں میں 14چوکوں کی مدد سے 112رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے کارتک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔کارتک کو لسٹ اے میں یہ 10ویں سنچری تھی اور اس سنچری نے ان کی ٹیم کو چمپئن بنا دیا۔کارتک نے تمل ناڈو کو چار وکٹ پر 49رن کی نازک صورتحال سے نکالتے ہوئے اکیلے اپنے طور پر لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے کارتک 10ویں بلے باز کے طور پر 48ویں اوور میں آؤٹ ہوئے اور اسی کے ساتھ تمل ناڈو کی اننگز 217کے اسکور پر ختم ہوئی۔کارتک محمد سمیع کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے ۔گنگاشریدھر راجو چار، کوشک گاندھی 15، بابا اپراجیت پانچ اور کپتان وجے شنکر دو رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنی فٹنس ثابت کرتے ہوئے شروع میں اپراجت کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بولر اشوک ڈنڈا نے گاندھی اور راجو کے وکٹ لیے ۔ کارتک نے بابا اندرجیت (32) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 85 اور پھر واشنگٹن سندر (22) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 38 رن کی ساجھے داری کی۔اندرجیت اور سندر دونوں ہی رن آؤٹ ہوئے ۔اشون کرسٹ نے 10 رنز بنائے ۔سمیع نے نچلے آرڈر میں ایم محمد اور آر سائی کے وکٹ نکالے ۔انہوں نے کارتک کو ہٹ وکٹ کراکر میچ میں اپنا چوتھا وکٹ لیا۔ سمیع نے 8.2 اوور میں 26 رن پر چار وکٹ اور ڈنڈا نے نو اوور میں 36 رن پر تین وکٹ لئے ۔کنشک سیٹھ کو 59 رن پر ایک وکٹ ملا۔لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا 49 رنز پر کوئی وکٹ نہیں نکال پائے ۔ جاری۔یو این آئی۔این اے ۔م الف NNNN

تبصرے