مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس :مرے کو شکست، سلچ کوارٹر فائنل میں

20 اپريل 2017 (07:07)

مونٹی کارلو عالمی نمبر ایک کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے آخری 16میں جمعرات کو اسپین کے البرٹ راموس ونولاس سے سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مرے نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے لئے فائنل میں پہنچنے کا ہدف رکھا تھا لیکن 15 ویں سیڈ راموس نے مرے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیا۔ مرے کہنی کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد کورٹ پر واپسی کیا تھا لیکن ان کا سفر یہاں آخری 16 میں ختم ہو گیا۔ اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والے عالمی رینکنگ میں 24 ویں نمبر کے کھلاڑی راموس کا اب کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے نویں سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس بیردچ کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی۔عالمی نمبر دو کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ، سابق نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور تیسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کے سٹینسلاس واورنکا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں ہارتے ہارتے بچے اور فرانس کے جائلز سیمون کو 6-3، 3-6، 7-5 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ فیصلہ کن سیٹ میں سمون نے جوکووچ کی نویں گیم میں سروس توڑ کر 5-4 کی برتری حاصل کرلی لیکن سربیا ئی کھلاڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین گیم کر جیت کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ جوکووچ کا اس سیشن میں یہ پہلا یورپی پلے کورٹ ٹورنامنٹ ہے ۔ جوکووچ کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔ جوکووچ کا تیسرے راؤنڈ میں 13 ویں سیڈ اسپین کے پابلو کارینو بوستا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے روس کے کارین کھچانووا کو شکست دی۔سابق نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو سخت جدوجہد میںشکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لیا۔ چوتھی سیڈ نڈال نے ایڈمنڈ کو سخت جدوجہد میں شکست دی۔ نڈال نے پہلا سیٹ 6-0 سے جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ 5-7 سے گنوایا۔نڈال نے فیصلہ کن سیٹ کے نویں گیم میں سروس بریک حاصل کرکے 6-3 سے اسے جیت لیا۔ نڈال کا تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کے الیگزینڈر جوروے سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو 6-0، 6-4 سے شکست دی۔ واورنکا نے چیک جمہوریہ کے نجری ویزلی کو تین سیٹ میں 6-2 4-6 6-2 سے شکست دی۔ ساتویں سیڈ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ایڈرین مینورینو سے 7-6،2-6،3-6 سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 10 ویں سیڈ بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن، اسپین کے نکولس المارگو کو 7-5، 6-1 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ یو این آئی۔ ایف اے ۔ظ ا۔1945 NNNN

تبصرے