مرلی دھرن کیلئے ایک اور اعزاز

21 اپريل 2017

کولمبو/ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ کے سب سے کامیاب بولرمرلی دھرن کوانگلینڈ میں چیمپئنزٹرافی کے دوران اعزازسے نوازا جائیگا ۔مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے سری لنکن بنیں گے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر کو انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران اعزاز سے نوازا جائیگا، سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ سابق اسپنر کیلئے ہال آف فیم میں شمولیت ملک کیلئے بڑے فخر کی بات ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کامیابیوں کے انبار لگاتے ہوئے خود کو اس اعزاز کا مستحق ثابت کیا۔

تبصرے