گولز کی سنچری:رونالڈوپہلے کھلاڑی بن گئے

20 اپريل 2017 (07:07)

میڈرڈ پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں گولز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے بائرن میونخ کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اسٹار پرتگالی فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کیخلاف اضافی وقت میں ملی 4-2کی متنازعہ فتح کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ریال نے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں کل اوسط کے حساب سے 6-3کے فرق سے جیت حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ رونالڈو نے 76ویں، 105ویں اور 110ویں منٹ میں گول کئے اور مارکو ایسیسیو نے 112ویں منٹ میں ریال کیلئے گول کئے ۔ بائرن کیلئے رابرٹ لیوانووسکی نے 53ویں منٹ میں پینالٹی پر گول کیا جبکہ سرجیو راموس نے 78ویں منٹ میں گول کیا۔ریال اور بائرن کے درمیان یہ مقابلہ کافی متنازعہ رہا جس میں ارٹورو ودال کو دو یلو کارڈ دکھا کر باہر کر دیا گیا جس کی بائرن نے کافی مخالفت کی۔ بالآخر میچ میں ریال نے اضافی وقت میں 4-2کے فرق سے جیت اپنے نام کر لی اور ریکارڈ مسلسل ساتویں سال سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اگرچہ ریال کو بائرن نے سخت ٹکر دی جو پہلے مرحلے میں 2-1سے پچھڑنے کے بعد واپسی کی کوشش کر رہی تھی اور میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔ وہیں میچ میں رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک لگانے کیساتھ ہی اپنے 100 چیمپئنز لیگ گول کا نشانہ بھی حاصل کر لیا ۔

تبصرے