آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

27 مارچ 2017 (05:34)

سڈنی/ آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔34 سالہ پیسر نے مسابقتی کرکٹ میں اپنا آخری میچ بگ بیش 2016-17 میں ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلا تھا۔ انجریز سے بھرپور کیریئر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مزید چند سال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن کھیل تیز تر ہو رہا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ مقابلہ مشکل محسوس ہو رہا ہے، میری فارم بھی ٹھیک نہیں تو اس صورت میں سرجری کروا کر کھیلنے کا رسک بھی نہیں لے سکتا،