گورنر اور وزیر اعلیٰ نے عوام کونوروز کے موقعہ پر مبارک باد دی

20 مارچ 2017 (06:20)

جموںگورنر اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی عوام کو نو روز کے موقعہ پر مبارک باد د ی ہے۔گورنر این این ووہرا نے نوروز جسے شجر کاری کے عالمی دِن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ، کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اس تہوار کو ریاستی عوام کے لئے اہمیت ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مل جُل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ بگڑتے ہوئے ماحولیاتی تواز ن کو تحفظ بخشا جاسکے۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ یہ دِن ریاست کے لئے ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کا باعث بنے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تہوار کو مذہبی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے امید ظا ہر کہ یہ تہوار ریاست کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے۔نوروز کے موقعہ پر ریاست میں شجر کاری کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوروز کے موقعہ پر زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کریں تاکہ ماحولیات کو تحفظ بخشا جاسکے۔

تبصرے