سرکارمنیر یگا ملازمین کے مطا لبات کے حل کیلئے سنجیدہ:حق خان

21 مارچ 2017

سرینگر/ وزیر برائے دیہی ترقی و پنچائتی راج ، عبدالحق نے کہا کہ حکومت منیر یگا ملازمین کے تمام مطا لبات کے حل کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اورکورڈ آ ف کنڈ کٹ کے بعد ان کے مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ سی این ایس کے مطابق وزیر برائے دیہی ترقی و پنچائتی راج ، عبدالحق خان نے کل ان کی رہاش گاہ پر منیر یگا ایسو سی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔ عبدالحق خان نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہسرکار منیر یگا کے تحت کا م کررہے ملازمین کے مطالبات جن میں جاب پالیسی اور ایس آر ائو255 کو منظور ی کے علاوہ تنخواہوں میں اضا فے اور دیگر مانگیں شامل ہیں پورا کرنے کیلئے پوری طرح سے کوششیں کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخا بات کے پیش نظر کو رڈ آ ف کنڈ کٹ کے وجہ سے منیر یگا ملازمین کے مطالبات پرمبنی فائل ان کے ٹیبل پر پڑی ہے اور انتخابا ت مکمل ہو تے ہوئے ان کے تمام مطا لبات کو پورا کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔ لہذا منیر یگا ملازمین حکومت کی جانب سے ان مطالبات کی عمل آوری کا انتظار کریں اور وہ احتجاجی کا پروگرام ترک کریں۔واضح رہے کہ منیر یگا ملازمین کے مطالبات کی عمل آوری کیلئے سرکاری لیت و لعل کی پالیسی کے خلاف ’’منیر یگا‘‘کے تحت کا م کر رہے پانچ ہزار ملازمین جاب پالیسی اور ایس آر او255 کو منظور ی کے علاوہ تنخواہوں میں اضا فے اور دیگر مانگوں کے حوالے سے سراپا حتجاج ہیں ۔

تبصرے