اندرونی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس پر ذمہ داریاں عائد- مرکزی حکومت و پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سنجیدہ:وزیرداخلہ

21 مارچ 2017

نئی دہلی/ملک کے کئی حصوں میں امن وامان کی صورتحال کو درپیش چلینجوں سے نمٹنے کیلئے پولیس کے رول کا اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی پولیس فورس پر سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہے کہ وہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کو ہر قیمت پرقرار رکھنے کیلئے موثر انداز سے کام کریںاور ملک کی پولیس فورسزکو جہاں جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے وہی پولیس کے سامنے ملک کی اندرونی سلامتی کے حوالے سے کئی طرح کے چلینج ہیں جن سے نمٹنے کیلئے پولیس کو اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دینا پڑ رہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران ملک کی اندرونی سلامتی کی برقراری کیلئے پولیس کو سب سے زیادہ رول نبھانا پڑ رہا ہے۔پولیس فورس کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ملک کے کئی حصوں میںاس وقت جو امن وقانون کی صورتحال ہے اس کیلئے پولیس فورس بھر پور طور سے کا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی صورتحال گذشتہ کئی مہینوں سے بہتر بن رہی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس کی ذمہ داری امن وقانون برقرار رکھنے کی ہے وہیں پولیس پر یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عام لوگوں میں تحفظ کا احساس کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہمیشہ ہی عوام کا محافظ ہونا چاہئے اور لوگوں کی خدمت کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔وزیر داخلہ نے اس بات کو دہرایا کہ مرکزی حکومت ملک کی پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا مستقبل میںپولیس پر ملک کی اندرونی سلامتی کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری آئے گی جس کے لئے پولیس کو تیار رہنا چاہئے ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پولیس فور س میں خواتین کی بھی زیادہ سے زیادہ بھرتی کی جانی چاہئے تاکہ وہ بھی ملک کی خدمت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی مختلف پولیس فورسوں میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ بھرتی کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ ملک کی حفاظتی کو یقینی بنائی جائے ۔

تبصرے