سرینگر۔جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری- مغل روڑ اور سرینگر ۔لداخ شاہراہ ہنوز بند

19 اپريل 2017 (06:35)

سرینگرسڑک کی خستہ حالت کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر صرف ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے جس کے تحت گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی ۔ادھر گزشتہ سال ماہ دسمبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے بند پڑے مغل روڑ اور سرینگر لداخ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام جاری ہے اور اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال شاہرائوں کو مقرر وقت سے پہلے ہی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائیگا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے ما ہ دسمبر میں بھاری برف باری کے بعد سرینگر لداخ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیاتھا۔  اور یہ شاہرائے ہنوز بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لداخ کا وادی کشمیر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ادھر محکمہ بیکن کے مطابق شاہراہوں پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہرائوں کو صاف کرنے کیلئے بیکن سے وابستہ اہلکار دن رات محنت کرکے اسکو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے بیکن اہلکاروں کی انتھک کوشش کی وجہ سے امسال شاہرائوں کو مقرر ہ وقت سے قابل ہی کھولے جانے کا امکان ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے ایک ماہ سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے ۔ جس کے تحت بدھ کو گاڑیاں جموں سے سرینگر کی طرف آئی ۔

تبصرے