1987میں دھاندلیاں نہ ہو تی تو ریاست کو تباہی کا سامنا نہ کرناپڑتا - این سی کانگریس کا الیکشن کے بعد صفایا ہو گا /عبدالحق خان

27 مارچ 2017 (05:30)

سرینگر / 27 مارچ/اے پی آئی/نیشنل کانفرنس کانگریس کو مفاد پرستوں کا ٹولا قرار دیتے ہوئے دیہی ترقی کے وزیر نے گجر بکروال طبقہ کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھوپی اور ماسی کا رشتہ جوڑنے والوںنے اپنا امیدوار ہی اننت ناگ حلقے میں نامزد نہیں کیاہے اور سرینگر اننت ناگ کے ضمنی الیکشن کے بعد ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کانگریس کا پوری طرح سے صفایا ہو جائیگا ۔ پی ڈی پی نے لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کیا جائیگا ۔

وادی ٔ گلپوش میں سیاحتی مقامات کی کوئی کمی نہیں

26 مارچ 2017 (07:13)

سرینگر/جے کے این ایس/کشمیر وادی کو رب کائنات نے جتنی خو ب روئی عطا کی کہ دنیا کے قریہ قریہ سے آنے والے سیلانی یہاں کے مسحور کن نظاروں کو دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ واقعی اگر دنیا میں کئی جنت ہے تو وہ یہی ہے۔ دنیا کی جنت کئی جانے والی اس وادی گلپوش کے معروف سیاحتی مقامات جن میں پہلگام ، گلمرگ ، سونہ مرگ اور ویری ناگ قابل ذکر ہیں کی اور اگر چہ سیاحوں کی آمد کا تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اس جنت نما وادی کے ایسے بھی کئی علاقے ہیں جو کہ فطری حسن سے مالا مال ہونے کے باعث بھی کسی نظرِ کرم کے ہی منتظر ہیں۔