شمالی کوریا کے پاس نیوکلیائی میزائل انجن بنانے کی اہلیت ہے :امریکہ,

16 اگست 2017 (03:41)

واشنگٹن/رائٹر/ شمالی کوریا کے پاس نیوکلیائی میزائل انجن بنانے کی اہلیت ہے اور اسے اس معاملے میں کسی ملک سے تکنیک حاصل کرنے پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔ امریکی خفیہ حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔ امریکی حکام کا یہ اندازہ لندن میں واقع انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے نتائج سے برخلاف ہے جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بنائے جا رہے نیوکلیائی میزائل میں استعمال کیا جانے والے انجن یوکرین اور روسی فیکٹریوں میں بن رہا ہے اور وہ اسے غلط طریقہ یعنی کالابازاری کے ذریعہ حاصل کرسکتا ہے ۔

,

امریکہ کے نام ایران کا انتباہ - مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ ’چند ہی گھنٹوں‘ میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتا ہے: روحانی

15 اگست 2017 (07:02)

تہران/ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ ’چند ہی گھنٹوں‘ میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت ایران نے اپنا جوہری پروگرام روک دیا تھا لیکن اگر یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا تو یہ 2015 کے مقابلے میں زیادہ جدید ہو گا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اْس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ پابندیاں معاہدے کی خلاف ورزی ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔