ملیشیا اور سعودی عرب کی کمپنیوں نے 2ارب ڈالر مالیت کے سودے کئے

01 مارچ 2017

کوالالمپور/رائٹر/ ملیشیا اور سعودی عرب کی کمپنیوں نے کل 2ارب ڈالر سے زیادہ کے سات سودوں کے معاہدے کئے ہیں۔ تیل سے مالا مال ملک اب ایشیا میں تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے ۔ملیشیا کے وزیر تجارت مصطفی محمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس میں تیل و گیس ، اسلامی مالیات ، شرعی موافق اشیا حلال صنعت اور مصنوعات سازی کے شعبوں میں تعاون او رمشترکہ پروجیکٹ شامل ہیں۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو بھی آج سہ پہر ملیشیائی پیٹرولیم نیشنل بھد ﴿پیٹروفاس﴾ کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی جس کی رو سے تیل صاف کرنے کے کارخانہ اور پیٹروکمیکل پروجیکٹ میں 7ارب ڈالر کا سرمایہ لگایا جائے گا۔

تبصرے