ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیرکے حکم نامے پر دستخط کئے - میکسیکو نے ٹرمپ کی دیوار تعمیر سے پہلے گرا دی، امریکی فیصلے کی مذمت

27 جنورى 2017

واشنگٹن/امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے اے بی سی نیوز ٹی وی چینل کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ میکسیکو کودیوار تعمیر کاصد فیصد خرچ واپس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت فوری طور پر اس منصوبے پر عمل شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کو مسدود کرنے سے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے اسمگلروں کو روکا جا سکے گا۔ قابل ذکر ہے کہ میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دو ہزار میل طویل دیوار کی تعمیر کرانا ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔ دریں اثنائ میکسیکو کے صدر اینریق پینا نیٹو نے کہا ہے کہ وہ امریکہ۔میکسیکو سرحد پر ایک نئی دیوار اٹھانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے نامنظور کر دیا ہے۔ اینریق پینا نیٹو نے کہا ہے کہ میکسیکو دیوار کے اخراجات نہیں اٹھائے گا کیونکہ ’میکسیکو دیواریں کھڑی کرنے میں یقین نہیں رکھتا‘۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مذمت کی۔ اپنے خطاب میں بہر حال انہوں نے 31جنوری کو واشنگٹن کے دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کرنے یا ملتوی کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

تبصرے