شمالی کوریا پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بنایا جائے گا:پنس

19 اپريل 2017 (06:42)

ٹوکیورائٹر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کل کہا کہ امریکہ اپنے ساتھیوں اور چین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بنانے کیلئے کام کرے گا۔مسٹر پنس نے یہ بات باضابطہ دیکھ بھال کیلئے جاپان کے یوکوسکا جا رہے امریکی طیارہ بردارجنگی جہاز ’یو ایس ایس رونالڈ ریگن‘پر کہی۔ امریکی نائب صدر کا یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ پابندیوں کی خلاف ورزی کر کے مسلسل میزائل ٹیسٹ کرنے اور جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے معاملے میں بہت اہم ہے ۔ گزشتہ اتوار کو شمالی کوریا نے ایک میزائل تجربہ کیا تھا۔اگرچہ، یہ ٹیسٹ ناکام رہا تھا۔ جنوبی کوریا دورے کو مکمل کر کے کل یہاں پہنچے مسٹر پنس نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے علاوہ دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔مسٹر پنس نے جاپان کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ، شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام پر کنٹرول رکھنے کے سلسلے میں مصروف عمل ہے ۔ مسٹر پنس نے شمالی کوریا کو بالواسطہ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی بھی میزائل اور جوہری حملے کا سخت جواب دے گا۔ مسٹر پنس نے کہا کہ شمالی کوریا کو لے کر تمام راستے کھلے ہوئے ہیں۔

تبصرے