سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ہسپتال میں داخل

19 اپريل 2017 (06:41)

ہیوسٹنرائٹر امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو نمونیا کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ 92سالہ مسٹر بش کے میڈیا کے نمائندے جم میک گراتھ نے بتایا کہ صدر بش کو کھانسی کی شکایت ہونے کے بعد جمعہ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے ۔ مسٹر میک گراتھ نے کہا،رپورٹ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں نمونیا ہے ۔ اس کے بعد ان کا علاج کیا گیا ۔ مسٹر میک گراتھ نے مزید کوئی اطلاع نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر بش کو ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس سے قبل نمونیا کی شکایت ملنے کے بعد جنوری میں دو ہفتے سے زیادہ وقت تک انہیں اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تبصرے