کشمیر پر وزیراعظم کی مثبت پالیسی ریاست کے حالات میں تبدیلی کے آثار نمایاں :محبوبہ مفتی
کرگل پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال

19 اگست 2017 (06:52)

کرگل /وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کی کہ یوم آزادی کے موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر سے متعلق بیان سے ریاست کے حالات میں تبدیلی آئے گی، جیسا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورِ اقتدار میںدیکھا گیا تھا۔حسینی پارک کرگل میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 2002ئ کے دوران اٹھائے گئے اُن متعدد اقدامات کا ذکر کیا جن سے ریاست کے حالات میں واضح تبدیلی آئی تھی