نوروز کی تقریب آج منائی جارہی ہے

21 مارچ 2017

سرینگر/ نو روز کی سالانہ تقریب آج پوری وادی میں منائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں بشمول کشمیر ، جموں اور لداخ کے مختلف علاقوں میں واقع امام باڈوں میں خصوصی دعائیہ اور مذہبی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ سب سے بڑی تقاریب زڈی بل سرینگر ، بڈگام ، ماگام اور میر گنڈ پٹن میں منعقد ہو رہی ہیں۔ ادھر نو روز عالم کے موقعے پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی/
 ہے کہ یہ دن ریاستی عوام کیلئے خوشیوں کی نوعید لے کر آئیگا۔

تبصرے