پلان 2016-17کے تحت کئے گئے تعمیراتی کاموں کے واجب الادا رقومات کی واگذاری جے اینڈ کے کنٹریکٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سیکریٹری سیاحت فاروق احمد شاہ کا شکریہ

20 مارچ 2017 (06:13)

سرینگر ایک بیان کے مطابق کنٹریکٹرس ویلفیئر ایسو سیا یشن M&Wڈویژن سرینگر کا ایک اجلاس زیر صدارت ایسو سی ایشن کے صدر ساحل احمد بٹ منعقدہوا ، جس میں سیاحت کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ اور محکمے کے دیگر اہلکاروں کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیاگیاکہ محکمہ M&Wکے 2016-17پلان کے تحت کاموں کے عوض وجب الادا بقایاجات مارچ 2017کے پہلے ہی ہفتے میں واگذار کرائے گئے، اس اقدام کی فاروق احمد شاہ صاحب کی ستائش کرتے ہوئے اجلاس کے دورانSwadeshCSS سکیم ،جٹی اور گھاٹس ، CM Commitment کے تحت جاری کاموں کے عوض رقومات فراہم کئے جانے کا بھی مطالبہ کیاگیا تاکہ زیرعمل کاموں کو مقررہ مدت کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچایاجاسکے، اجلاس کے دوران ایسے کچھ خود غرض ٹھیکیداداروں کے روپے کی مذمت کی گئی جو محکمے کے آفیسروں پر دبائو ڈالکر اپنے غلط مفادات کو تقویت پہنچاتے ہیں ، ایسو سی ایشن اس موقعے پر عہد کیا کہ وہ محکمے کو آگے بھی اپنا بھرپور تعاون دیتی رہے گی۔

تبصرے