اسلام آباد میں مقیم بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی گولہ باری سے خاتون کی ہلاکت پر پاکستان کا شدید احتجاج

21 مارچ 2017

 سرینگر / پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 17 اور 18 مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون ہلاک ہوئی جب کہ 18 مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہوئے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

تبصرے