اتر پردیش کو ’اُتم پردیش ‘ بنائیں گے: مودی

20 مارچ 2017

نئی دہلی/یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے نئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو حلف لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی نئی ٹیم اتر پردیش کو ’ اتم پردیش‘بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد مسٹر مودی نے ٹوٹ کر کے انہیں اور ان کے ساتھی وزرائ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نئی ٹیم اتر پردیش کو اتم پردیش بنانے میں کسی طرح کی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ریاست میں ترقی کے نئے ریکارڈ بنیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی آشرواد اور کارکنوں کی محنت سے بی جے پی نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد چار ریاستوں میں حکومت بنائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ درخشاں اور دیویائی ہندوستان کی تعمیر کیلئے ہماری انتھک کوششیں /
جاری ہیں۔ افرادی قوت نئے اور بدلے ہوئے ہندوستان کے عروج کی سمت میں مضبوطی سے کام کر رہی ہے ۔ انہوںکہاکہ ترقی ہمارا مقصد اور مشن ہے ۔ جب اترپردیش کی ترقی ہوگی تو ہندوستان کی ترقی کرے گا۔ ہم اتر پردیش کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے