موسم بہار نے دستک دی بادام کے شگوفے پھوٹ پڑے

20 مارچ 2017

سرینگر/ وادی کشمیر میں موسم بہار نے اپنی دستک دی ہے جبکہ بادام کے شگوفے پھوٹ پڑے ہیں۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ جب فطرت خوشنما ہوتی ہے، موسم سہانا ہوتا ہے؛ تو انسان بھی اس موسم کا پورا لطف اٹھاتا ہے۔موسم بہار میں کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور زیادہ نکھر سامنے آتی ہے ۔کوہ ماراں کے دامن میں واقع بادام واریٔ کو حال ہی میں جموں وکشمیر بینک نے بحال کرکے اسے دلکش بنا دیا ۔بادام واریٔ اس/
 وادی کشمیر کی بہترین تفریحی پارکوں میں شمار ہوتی ہے ۔یہاں وسیع اراضی پر پھیلے بادام کے درختوں پر پھوٹ پڑے شگوفے سیاحوں اور سیلانیوں کی توجہ کے مرکز بننے ہوئے ہیں ۔مقامی سیلانی بھی ان نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔کچھ سیاح بھی اتوار کو یہاں نظر آئے جنہوں نے حسین نظاروں کو یادوں کے قید خانے میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا ۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر کا ذرہ زرہ خوبصورت اور اُنکے پاس تعریف کیلئے الفاظ ہی نہیں ۔

تبصرے