اوڑی میں زمین تنازعے پر دو افراد کا بیک وقت قتل

19 اپريل 2017 (06:32)

سرینگر جے کے این ایس اوڑی میں اراضی تنازعہ کے دوران دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی کے بعد ایک شخص نے لائسنس یافتہ بندوق سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک جبکہ6 دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اوڑی کے ایک گائوںجاری صفحہ نمبر ۹پر  میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب اراضی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس دوران ایک شخص نے لائسنس یافتہ بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 28سالہ جاوید احمد ولد غلام نبی چالکو ساکنہ فل کوٹ اوڑی اور جہانگیر احمد ساکنہ ترکاجن زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق بار ہ بور رائفل سے ایک شخص نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے8 افراد خون میں لت پت ہو گئے اورانہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس ضمن میں جب پولیس ذرائع کے ساتھ رابط قائم کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں بھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اوڑی کے ایک گائوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔۔ ذرائع نے بتایا کہ دو افراد کی موت واقع ہونے کے بعد اوڑی میں شدید غم وغصے کی لہردو ڑ گئی ہے جس شخص نے فائرنگ کی اُس کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

تبصرے