کشمیر پر کانگریس کے پالیسی ساز گروپ کی تشکیل سابق وزیراعظم من موہن سنگھ گروپ کے قائد مقرر

19 اپريل 2017 (06:32)

سرینگرکے این ایسکانگریس نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی سربراہی میں جموں وکشمیر کیلئے ایک پالیسی ساز گروپ تشکیل دیا۔مذکورہ گروپ ریاست میں تمام فریقین کے ساتھ مذاکرات کرے گا ،تاکہ قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی ﴿اے آئی سی سی﴾ نے جموں وکشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی پالیسی جاری صفحہ نمبر ۹پر ساز گروپ تشکیل دیا ہے ،جسکی قیادت سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کریں گے ۔ کشمیر میں گزشتہ ڈیڑ ھ برس سے جاری بے چینی کی لہر ،ہلاکتوں ،تشدد اور احتجاجی لہر پر کل ہند کانگریس نے کافی تشویش کا اظہار کیا اور عوامی سفارشات کی بنیاد پر مسائل کا تلاش کرنے کیلئے مذکورہ گروپ پالیسی ساز تشکیل دیا ۔پالیسی ساز گروپ جس کے چیئرمین سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ،کو کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے تشکیل گیا۔ذرائع کے مطابق یہ گروپ 9ممبران پر مشتمل ہے ،جو ریاست جموں وکشمیر کے تمام فریقین کیساتھ مذاکرات کریگا۔کانگریس پالیسی سازگروپ ریاست خاص طور پر وادی کشمیر میں قیام امن اور اعتماد سازی کی فضائ کو قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ گروپ جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں جاری کشیدہ صورتحال کے پس منظر میں تشکیل دیا گیا ۔مذکورہ پالیسی ساز گروپ میں راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر کرن سنگھ ،پی چدمبرم ،غلام نبی آزاد ،امبیکا سونی ،غلام احمد میر ،نوانگ رگزن جورا ،طارق حمید قرہ اور شیام لعل شر ما شامل ہیں ۔مذکورہ پالیسی ساز گروپ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گا

تبصرے