اننت ناگ پارلیمانی حلقے کیلئے ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی طرف سے پھر سے موخر کئے جانے کے امکانات

20 اپريل 2017

سرینگر /کے این ایس /اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ الیکشن کمیشن اننت ناگ کے پارلیمانی انتخابات کو پھر سے موخر کرسکتا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس نشست کے انتخابات اس وقت موخر کئے گئے جب 9اپریل کو سرینگر پارلیمانی نشست کے انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات میں 8نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوے تھے ۔خبر رساں ایجنسی کو باوثوق ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی حکومت نے الیکشن کمیشن کو اسجاری صفحہ نمبر ۹پر
 سلسلے میں دوبارہ آگا ہ کیا ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے انتخابات کو پھر سے موخر کیاجاے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنے حالیہ دورہ نئی دہلی کے دوران بذات خود الیکشن کمیشن کو بتایا کہ موجودہ حالات میں اننت ناگ میں ضمنی انتخابات کا انعقاد مناسب نہیں رہے گا ۔اس سے ریاستی کانگریس کے سربراہ جی اے میر نے بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات میں کمیشن کو اننت ناگ حلقے کے لئے انتخابات موخر کرنے کی بات کہی تھی ۔

تبصرے