معراج النبی(ص) کی تقریبات کیلئے میونسپل کمشنر نے انتظامات کو حتمی شکل دی

19 اپريل 2017 (06:32)

سرینگرمعراج النبی(ص) کے ایام متبرکہ کے سلسلے میں میونسپل کمشنر نے سیکریٹری ،چیف سینیٹیشن آفیسر،میونسپل سینیٹیشن آفیسر ﴿سینٹرل﴾ میونسپل سنیٹیشن آفیسران اور متعلقہ وارڈ آفیسران کی ایک اہم میٹنگ طلب کرکے انہیں ہدایات دیں کہ ایام متبرکہ کے موقعوں پر شہر سرینگر میںجاری صفحہ نمبر ۹پر  صحت وصفائی کے معیار میں مزید وسعت لائیں اورزیارت گاہوں کے گردونواح اوران جگہوں تک آنے والی سڑکوں،گلی کوچو ں کی حتی المقدور صفائی کو یقینی بنائیں۔کمشنر موصوف نے وارڈ آفیسران بالخصوص سنیٹیشن عملہ کو ہدایت دی کہ نہ صرف ان ایام متبرکہ پر بلکہ ہر روز شہر سرینگر کو صاف وپاک رکھیں۔انہوںنے کہا کہ ایام متبرکہ کے دوران زیارت گاہوں کے گردونواح میں خصوصی صفائی کیساتھ ساتھ سٹریٹ لائیٹس کی مرمت Lavatory Blocksکو قابل استعمال بنانے اورسڑکوں پر پانی کا چھڑکائو اورDisinfectantsکا باقاعدہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

تبصرے