پلوامہ ڈگری کالج کا پرنسپل لائن حاضرتحقیقاتی عمل شروع کیاگیا

20 اپريل 2017

سرینگر/ جے کے این ایس /ریاستی حکومت نے پلوامہ ڈگری کالج میں تعینات پرنسپل کو اٹیچ کیا ہے۔ معلوم ہواہے کہ کالج میں تعینات سینئر استاد کو فی الحال پرنسپل کا چارج دیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی حکومت نے پلوامہ ڈگری کالج کے پرنسپل کو اٹیچ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پلوامہ میں طلبہ و طالبات پر تشدد کے بعد ریاستی حکومت نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے پہلے مرحلے پر پرنسپل کو ہی منسلک کرکے کالج میںتعینات سینئر استاد کو چارج دیا گیا ہے۔

تبصرے