پدوچیری میں 264 نئے کورونا کیسز ، سات مریضوں کی موت

پڈوچیری ، 09 اگست (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکز کے زیرانتظام ریاست پدوچیری میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے انفیکشن کے 264 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اتوار کی صبح دس بجے تک فعال مریضوں کی کل تعداد 2094 ہوگئی۔ مزید سات مریضوں کی موت کورونا انفیکشن سے ہوئی۔محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کی جانے والی کوویڈ 19 کے حالات کی رپورٹ کے مطابق نئے کیسوں میں سے ،210 پدوچیری ایریا ، 37 کرائیکل ایریا اور 17 یانم ایریا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے 63 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، 69 کو جیپمر ، 37 کو کرائیکل سرکاری اسپتال اور 17 کو یانم سرکاری اسپتال اور 78 کو داخل کرایا جانا ہے ۔محکمہ کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 131 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والے مزید سات مریضوں کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 87 ہوگئی۔ مرنے والے سات افراد میں سے تین کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہوئی ، ایک جیپمر میں ، دو کرائیکل سرکاری اسپتال میں اور ایک یانم سرکاری اسپتال میں ہوئی ہے ۔اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 332 ، جیپمر میں 384 ، کوویڈ کیئر سنٹر میں 346 ، کرائیکل سرکاری اسپتال میں 127 ، یانم سرکاری اسپتال میں 112 اور ماہے گورنمنٹ اسپتال میں تین مریض زیر علاج ہیں۔
 اس کے علاوہ ، 712 فعال مریض گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ابھی تک ، ریاست میں 3201 کورونا مریضوں کو وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک کیا گیا ہے اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ اب 2094 فعال کیسز ہیں اور کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 87 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں