آندھرا پردیش کووڈ سینٹر کے حادثے میں مریضوں کی موت پرہرش وردھن کا اظہار غم
نئی

 دہلی، 9 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کے روز آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں واقع کووڈ کیئر سنٹر میں آتشزدگی سے کورونا مریضوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا کہ "آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں واقع کووڈ 19 مرکز میں لگی آگ کے بارے میں انتہائی افسوسناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسپتال میں داخل تمام مریضوں کے سلامتی و جلد شفایابی اور مرنے والے تمام لوگوں کی روحوں کے سکون کے لئے ایشور سے دعا کرتا ہوں"۔واضح ر ہے کہ وجئے واڑہ کے گولڈن پیلس ہوٹل کو لیز پر لے کر کووڈ کیئر سنٹربنایا گیا تھا۔ ہوٹل کو ایک نجی اسپتال نے کرائے پر لیا تھا، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیا جارہا تھا۔ مرکز میں آتشزدگی کے وقت 30 مریض داخل تھے ، جن میں سے 10 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ بقیہ 18 کو بچا لیا گیا ہے اور دو مریضوں کے بارے میں ابھی تک اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ حادثے کے وقت دس طبی عملہ بھی اسپتال میں موجود تھے ۔یو این آئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں