کورونا متاثر یدیورپا کی حالت مستحکم

بنگلور، 09 اگست (یو این آئی) کورونا وائرس سے متاثر اور منیپال اسپتال میں داخل کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کی حالت مستحکم ہے ۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش رائے نے ہفتے کی رات بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یدیورپا ماہرین کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ مسٹر یدیورپا کو 02 اگست کی رات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اسپتال سے ہی فائلوں پر دستخط کرنے کے علاوہ جائزہ میٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یدیورپا نے کووِڈ۔19 کے صف اول کے ویریئر کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے افسر ایچ گنگادھریّا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) نے ٹویٹ کیا،‘ وزیر اعلیٰ نے ‘وزیر اعلیٰ راحت فنڈ’ سے 25 لاکھ روپیے کی امدادی رقم اور گنگا دھریا کے اہل خانہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے اور ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کیے جانے کی ہدایت دی ہے ’۔ یو این آئی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں