246نئے مثبت ،تعداد8675 اب تک5318مریض شفایا ب

سرینگر/ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے246نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے210کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 36کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد8675تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے8675 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3219سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5318اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد138تک پہنچ گئی ،جن میں سے 124کا تعلق کشمیر  صوبہ سے اور14کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید63مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے08 اور کشمیر صوبے کے 55اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,06,212ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  06؍جولائی2020ء کی شام تک 397,537نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک299,748افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 40,157اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ47 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔3,675کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46,777 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق209,410اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔۔ متاثرین میں پانچ سی آر پی ایف ، ایک فوجی اہلکا ، تین سپاہی دو حاملہ خواتین اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔ اس بیچ اسپتالوں میں زیر علاج مزید 63مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ جموںوکشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ نمائندے کے مطابق سوموار کے روزجموںوکشمیر میں مزید 246افراد کے ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں او راس طرح سے یوٹی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8ہزار 675ہو گئی ہے۔ متاثرین میں پانچ سی آر پی ایف ، ایک فوجی اہلکا اور تین سپاہی شامل ہیں۔ سوموار کے روز سرینگر میں 65، کولگام میں 49، بارہ مولہ 41، پلوامہ 34، سانبہ 13، شوپیاں 12،جموں چھ ، کٹھوعہ پانچ، راجوری چار ، بڈگام تین ، کپواڑہ تین، ریاسی تین، اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، اُدھم پور ، گاندر بل اور پونچھ میں بالترتیب ایک ایک شامل ہیں۔ نوڈل آفیسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سوموار کے روز 2234نمونوں کی تشخیص ہوئی جن میں سے 117کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سکمز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ اسپتال میں 488نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 52کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 52میں سے 37شہر سرینگر کے ساکن ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز مزید 63مریض صحت یاب ہوئے جنہیں طبی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 1,216معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے738سرگرم معاملات ہیں ۔445 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ33 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1,064ہوئی ہیںجن میں سے 588سرگرم معاملات ہیں اور26مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 450صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں908مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں294سرگرم معاملات ہیںاور 598صحتیاب ہوئے ہیںاور16 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 861 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں233 سرگرم ہیں اور 615صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 13کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 721 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں146 سرگرم ہیں۔ 564 شفایاب ہوئے ہیں اور11کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 607مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 165 سرگرم معاملات ہیں اور435صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 07 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 572 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں301 سرگرم معاملات ہیں اور 267مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 489ہوئی ہیںجن میں سے 198سرگرم ہیں اور281اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ10 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 308مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے24 سرگرم معاملات ہیں ، 281مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 120 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں42سرگرم معاملات ہیں اور 77 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح  جموں میں وائر س کے 403مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں90سرگرم معاملات ہیں اور305صحت یاب ہوئے ہیںاور08 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 291 ہوئی ہیں جن میں سے 83معاملات سرگرم ہیں۔ 207اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اوررام بن میں239معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 52سرگرم معاملات ہیں اور187 شفایاب ہوئے ہیں ۔    دریں اثنأ کٹھوعہ  میں254مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 63 سرگرم معاملات ہیںاور 190اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 199 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 79 سرگرم معاملات ہیں اور 120اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں125معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 10سرگرم معاملات ہیں جبکہ114مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 128مریض پائے گئے ہیںجن میں 58 معاملے سرگرم ہیں اور 69مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ڈوڈہ میں 93 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے31معاملات سرگرم ہیں جبکہ60مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی48 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں16سرگرم ہیں اور32 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں29 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں08 معاملے سرگرم ہیں اور21 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیںلوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں