گریز میں 3حاملہ خواتین کے ٹیسٹ مثبت تلیل اور گریز دونوں تحصیلوں کو ریڈزون قراردیاگیا

عازم جان : بانڈی پورہ/ بانڈی پورہ ضلع میں 9 نئے مثبت مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3جون کوسرحدی تحصیل ورنوتلیل گریز کی تین حاملہ خواتین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس طرح سے گریز اور تلیل کو ریڈزوون قرار دیکر مکمل طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہےاس طرح ضلع بھر کی کووڈ 19مریصوں کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے اب تک 134 مثبت مریض صحت یاب ہوکر گھر روانہ ہوئے ہیں آج کے 9مثبت سامنے آئے مریضوں میں سے 4نبرپورہ بانڈی پورہ ایک نائدکھے ایک سنروانی ایک وترنہ ایک خیار ایک گریز سے تعلق رکھتا ہے پچھلے تین روز سے ٹھہراو کے بعد بانڈی پورہ ضلع میں ایک بار پھر کووڈ19 کے مریضوں کا مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے لوگوں میں خوف کا طاری ہوا ہے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر رویندر کمارنے بانڈی پورہ کے لوگوں کو گھروں میں اندر رہنے کی اپیل کی ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں