وانی گام پٹن میں ٹریکٹر اُلٹ گیا،ایک شخص لقمہ اجل گاندربل میں فوجی گاڑی نالہ سندھ میں جاگری

رحیم رضوان �جے کے این ایس : سرینگر/ شمالی قصبہ پٹن کے مضافاتی گاؤں وانی گام بالامیں کھیتوںکی طرف جارہے ایک ٹریکٹرکے اُلٹ جانے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ،تاہم ایک شدیدزخمی شخص پٹن اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہواکہ وانی گام بالاپٹن میں ایک ٹریکٹر پرسوار3افراد کھیتوں میں کام کرنے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر اُلٹ گیا،جسکے نتیجے میں تینوں افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کوٹرومااسپتال پٹن منتقل کیاگیا،جہاں غلام حسن خان ولد عبدالاحد نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔باقی 2زخمی افراد کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیا۔پٹن پولیس نے اس سڑک حادثے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اس دوران سری نگرسے لداخ جارہی فوج کی ایک کانوائے میں شامل ایک فوجی گاڑی گاندربل کی حدودمیں نالہ سندھ میں گرگئی ۔تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں