جدہ سے 143مسافروں کو لے کر خصوصی ہوائی جہاز سرینگر پہنچا، آج سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں پر 21طیاروں نے لینڈ کیاجن میں 1788مسافر سوار تھے: حکام

سرینگر/یو پی آئی/ آج سرینگر ہوائی اڈے پر جدہ سے 143افراد وادی کشمیر وارد ہوئے جبکہ مجموعی طورپر جموں اور سرینگر ائر پورٹوں پر 21جہازوں نے لینڈ کیا جن میں 1788مسافر تھے۔ جمعرات کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر 143مسافروارد کشمیر ہوئے جو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پچھلے تین ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ نمائندے نے بتایا کہ سرینگر ہوائی اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے ان سبھی مسافروں ،کی طبی جانچ کے بعد نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سبھی کو فی الحال کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ادھر نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کے روز سرینگر اور جموں ائر پورٹوں پر 21جہازوں نے لینڈ کیا جن میں کل ملا کر 1788مسافر سوار تھے۔ ائر پورٹ اتھارٹی نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جموں ائر پورٹ پر 8ہوا ئی جہاز اُترے جن میں 290مسافر سوار تھے جبکہ سرینگر ائر پورٹ پر 13گھریلو اور ایک بین الاقوامی ہوا جہاز نے لینڈ کیا جن میں بالتر تیب 1498اور 143مسافر تھے۔ ائر پورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ سبھی مسافروں کے نمونے لئے گئے ہیں اور اُنہیں طبی جانچ پڑتال کے بعد ہی اپنے اپنے علاقوں کی اور روانہ کیا گیا ۔ ائر پورٹ اتھارتی کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی وزارت داخلہ کے رہنما اصولوں کے تحت ہی بیرون ریاست اور دیگر ممالک کے شہریوں کو گھر جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں