تجارتی مراکز اور دکانوں کو مرحلہ وار کھولنے کی تاجروں کی مانگ تاجر انجمنوں اور ٹرانسپورٹروں کےوفود کی بصیرخان سے ملاقات

سرینگر/لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ایس کے آئی سی سی میں جموں کشمیر کی تاجر ، سیاحتی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود سے ملاقی ہوئے ۔ مشیر نے تاجر انجمنوں کے نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران تجارت ، سیاحت اور ٹرانسپورٹ شعبوں سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا ۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک وفد شیخ عاشق کی قیادت میں مشیر سے ملے اور انہیں بازاروں اور  دیگر تجارتوں کو مرحلہ وار کھولنے کی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے جاری کووڈ 19 وباء کے سبب مشکلات کے شکار  تجارتی شعبوں کیلئے امدادی پیکج کی بھی مانگ کی ۔ کے سی سی آئی کے وفد نے سیاحت اور باغبانی بورڈوں میں نمائندگی کی مانگ کی اور تاجروں کیلئے بجلی فیس کے بقایا جات معاف کرنے کیلئے کہا ۔ کے سی سی آئی کے نمائندوں نے قومی شاہراہ کو ترجیح طور بحال کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے میوہ سے لدھے ٹرکوںکیلئے منظم کرنے کی مانگ کی اور چیری فصل کیلئے بہتر ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی کیلئے مغل روڈ کھولنے کی بھی مانگ کی ۔  اسی طرح کشمیر اکنامک الائینس کے ایک وفد اور کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے محمد یاسین خان کی قیادت میں تجارت اور سیاحت سے متعلق متعدد مسائل کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی ۔ وفد نے جموں کشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کو بحال کرنے کی مانگ کی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مرحلہ وار بحال کرنے کیلئے کہا ۔ وفد نے چھوٹے پیمانے کے دوکانداروں کی باز آباد کاری اور متعدد چھوٹے پیمانے کے یونٹوں کیلئے مالی پیکج کی بھی مانگ کی ۔ دریں اثنا سوپور فروٹ گروورز ایسوسی ایشن نے چیری میوہ فصل کیلئے فوری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی کے علاوہ ترجیحی بنیاد پر سوپور فروٹ منڈی کو کھولنے کی مانگ کی ۔ کشمیر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹرانسپورٹروں کو فوری معاوضہ کی ادائیگی کی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ وفد نے فِٹ نیس سرٹیفکیٹ اور انشورنس پالیسیوں کی تاریخوں میں توسیع کی بھی مانگ کی اور ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کے حکم کو فوری طور واپس لینے کیلئے کہا ۔ ٹیکسی اونرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے مالی امداد کے ساتھ ساتھ گذشتہ دو برسوں کیلئے ٹوکن ٹیکس میں رعائت کی مانگ کی ۔ ٹریول اور ٹریڈ انڈسٹریز کے وفد نے تمام ٹور اپریٹرز کیلئے بجلی اور کمیونی کیشن بقایا جات میں رعائت کی مانگ کی اور سیاحت سے وابستہ تجارت کیلئے مالی پیکج کی مانگ کی ۔انڈسٹریل اسٹیٹس ایسوسی ایشن شوپیاں نے علاقے میں بجلی کی معقول ترسیل یقینی بنانے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی فوری تعمیر کی مانگ کی ۔ مشیر نے وفود کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں اور مسائل پر غور کیا جائے گا اورترجیح بنیاد پر انہیں حل کیا جائے گا ۔ مشیر نے وفود سے اپیل کی کہ وہ کووڈ 19 وباء کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے کاربند رہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں