جموں وکشمیر میں پُراسرار عالمگیر مہلک وبا کورونا وائرس کا خطرناک رُخ - 27سالہ نوجوان سمیت 2افراد جاں بحق ،متوفین کی تعداد33ہوگئی،مزید117پازٹیو کیس

کشمیر میں ہلاکتوںکی تعداد 29تک پہنچی ،جموں میں4افراد کو مہلک مرض نے نگل لیا ، 9 روز میں11ہلاکتیں، شفایاب 953 سرینگر15۔ کولگام 11۔ کپوارہ 10۔ بارہمولہ 7۔ شوپیان7۔ بانڈی پورہ 5۔ بڈگام 8۔ پلوامہ14- جموں ڈویژن40، کورونا وائرس میں مبتلا کل تعداد 2718

کے این ایس �سی این آئی �اے پی آئی :  سرینگر/جموں وکشمیر میں ہر گزرتے دن کیساتھ پُراسرار عالمگیر وبا ’کووڈ ۔19‘ خطرناک رخ اختیار کرتی جارہی ہے ،جس دوران لولاب کپوارہ کے27سالہ نوجوان اور بارہمولہ کی بزرگ خاتون سمیت مزید 2افراد اس مہلک مرض میں مبتلاءہوکر موت کی آغوش میں سوگئے ۔جواں سال نوجوان کی موت جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی سب سے کم عمر شہری کی موت ہے۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا ہلاکتیں 33تک پہنچ گئیں ،جس میں وادی کشمیر میں29جبکہ صوبہ جموں میں 4ہلاکتیں ہوئیں جبکہ9روز میں11ہلاکتیں ہوئیں ۔ادھر مثبت معاملات میں بھی روز افزو ں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوامی اضطراب اور تشویش میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ چین کے شہر وہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط سے نمودار ہوئی پُراسرار وبا ’کورونا وائرس ‘ (کووڈ ۔19) نے جموں وکشمیر میں بھیانک رخ اختیار کیا ہے ۔وادی کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس نے مزید2شہریوں کی جان لی۔ ان میں بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون اور شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا ایک جواں سال نوجوان شامل ہیں۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد33تک پہنچ گئی ہے۔جی ایم سی سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ،ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ27سالہ لولاب کے نوجوان کو گذشتہ روز یعنی پیر (یکم جون ) کو صدر اسپتال(ایس ایم ایچ ایس) میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل کرنے کے محض چند گھنٹوں بعداس کا انتقال ہوگیا اور آج ہی اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ڈاکٹر سلیم کے مطابق یہ جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی سب سے کم عمر شہری کی موت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان شدید انفیکشن میں مبتلاءتھا ۔یاد رہے کہ سرینگر کی ایک29سالہ خاتون مہلک وائرس کا کم عمر شکار تھی۔اس سے قبل شمالی کشمیر کے بارہمولہ کی ایک بزرگ خاتون منگل کے روز کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کر گئیں۔ مذکورہ خاتون کا تعلق بارہمولہ کے خانپورہ سے تھا اور اس کا انتقال گذشتہ روز یعنی پیر کو ہوگیا تھا جس کے ایک دن بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔جی ایم سی بارہمولہ کے پرنسپل ڈاکٹر سید مسعود نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کئی دیرینہ امراض میں مبتلاءتھی اور آخر کار اس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی۔ان کا کہناتھا کہ اس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور اب اسے کووڈ ۔19کے قواعد و ضوابط کے مطابق دفنانے کیلئے ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ضلع کمشنر بارہمولہ جی این ایتو کے مطابق مذکورہ خاتون اس55سالہ شخص کی والدہ نسبتی تھی، جو کورونا میں ملوث ہوکر گذشتہ ہفتے انتقال کرگیا تھا۔آج کی دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں گذشتہ 9 روز کے دوران11 شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیںجبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد33تک بڑھ گئی ہے۔وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد29جبکہ صوبہ جموں میں یہ تعداد4ہے ۔ان ہلاکتوںمیں7کا تعلق سرینگر،6کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان، مزید2کا تعلق بڈگام جبکہ ایک کا تعلق بانڈی پورہ اور ایک اور کا تعلق کپوارہ ضلع سے جبکہ باقی ماندہ کا تعلق صوبہ جموں سے تھا،جن میں ایک ادھمپور اور ایک کا تعلق ڈوڈہ سے ہے ،ضلع اننت ناگ میں 349 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 218 سرگرم ہیں۔ 126 شفایاب ہوئے ہیں اور05 کی موت واقع ہوئی ہے۔کولگام میں311 مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں275سرگرم معاملات ہیںاور 32صحتیاب ہوئے ہیںاور04 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 305 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے157 سرگرم معاملات ہیں ۔141 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ07 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کپواڑہ میں 289مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 212 سرگرم معاملات ہیں اور76صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 245ہوئی ہیںجن میں سے 136سرگرم معاملات ہیں اور06مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 103صحتیاب ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ میں اب تک 151 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے16 سرگرم معاملات ہیں ، 134مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھرضلع شوپیان میں 181 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 70 سرگرم ہیں اور 108صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 03کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 119ہوئی ہیںجن میں سے 56سرگرم ہیں اور61اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے ۔گاندربل میں کل 34مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں10 سرگرم معاملات ہیں اور 24 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 92 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں79 سرگرم معاملات ہیں اور 13  مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح  جموں میں وائر س کے 157مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں114سرگرم معاملات ہیں اور41 صحت یاب ہوئے ہیںاور02 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں153معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 137سرگرم معاملات ہیں اور16 شفایاب ہوئے ہیںجبکہ کٹھوعہ میں80مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 53 سرگرم معاملات ہیںاور 27اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنأاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 69 ہوئی ہیں جن میں سے 42معاملات سرگرم ہیں۔ 26اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع سانبہ میں 45 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 32 سرگرم معاملات ہیں اور 13اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں49معاملے سامنے آئے ہیںجو سبھی معاملات سرگرم ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک36 مریض پائے گئے ہیںجن میں 31 معاملے سرگرم ہیں اور 05مریض شفایاب ہوئے ہیں اورریاسی میں بھی14 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں11سرگرم ہیں اور03 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں12 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں09 معاملے سرگرم ہیں اور03 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈوڈہ میں 27 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 25معاملات سرگرم ہیں جبکہ ایک مریض پوری طرح صحتیاب ہوا ہے اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد2718تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,718 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,732سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 953اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور33اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران آج مزید07 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے04 اور کشمیر صوبے کے 03 اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1,83,067ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  02؍جون2020ء کی شام تک 1,80,349نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک1,85,119افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 43,635 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ43 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔1,732کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 50,220 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق89,456اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے،بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں