سرحدوں پر خلاف ورزی ناقابل برداشت ضرورت پڑی توسخت جواب دیا جائےگا:امت شاہ

جے کے این ایس مانیٹرنگ : نئی دہلی/ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سرحدی تنازعہ کو لے کر چین کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطح پربات چیت چل رہی ہے اور انہیں اُمید ہے کہ موضوع کو جلد حل کرلیا جائےگا۔ پاکستان کو واضح وارننگ میں امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے اقدامات کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کہاکہ ابھی سفارتی اور فوجی سطح پر بات چیت چل رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ موضوع حل ہو جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنی بین الاقوامی سرحدوں کو کمزور نہیں ہونے دے گی اور ملک کی حفاظت کے لئے سبھی اقدامات کرے گی۔ اس معاملے میں کسی کو بھی کوئی خدشہ نہیں ہونا چاہئے۔ سرحد پر پاکستان کی حرکتوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی ترقی پسند پالیسی نہیں اپنائی ہے، لیکن وہ اپنی سرحدوں پر کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ ’اگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے’۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں